Authenticity Is Our Priority

سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 5 Gسمارٹ فون متعارف کرا دیا

معروف کمپنی سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 5 G سمارٹ فون گلیکسی اے 42 متعارف کرادیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے ایک تقریب میں اس فون کو متعارف کرایا اور اسے اب تک کا سب سے سستا 5 جی فون قرار دیا ، فون کی تصاویر اور چند تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

گلیکسی اے 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے پینل کے ریزولوشن کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا تاہم اے 41 میں 1080 پی اسکرین ریزولوشن تھا تو نئے فون میں بھی اتنا تو ہوگا، جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کیا گیا ہے، فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔اسی طرح بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے مگر ان کے بارے میں بھی تفصیلات کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔ اس کی قیمت بھی ابھی بتائی نہیں گئی مگر یہ واضح ہے کہ گلیکسی اے 42 فائیو جی اس وقت سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون ہوگا۔جو جلد ہی صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔

One thought on “سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 5 Gسمارٹ فون متعارف کرا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *