Authenticity Is Our Priority

یاسر حسین نے ارطغرل میں کام کرنے والے اداکاروں کو کچرا قرار دیدیا

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے ترکی ڈرامہ ارطغرل میں کام کرنے والے اداکاروں کو کچرا قرار دے دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ترک اداکاروں کی شکل و صورت والے دو پاکستانیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کو کوئی پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔ معروف انگریز جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا

کہ یاسر حسین کیجانب سے انسٹاگرام پر اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ انوشے نے کہا کہ یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ کوئی کچرا نہیں ہوتا اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باہمی عزت دینی چاہیے اور دنیا بھر سے ہر کسی کی اپنی کوشش ہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر سیریز میں سے کوئی ایک چیز بھی آنکھیں کھول سکتی ہے تو ارطغرل کچرے سے بہت دور ہے۔انہوں نے کہا کہ اب لوگ کچرا مسترد کر رہے ہیں، انوشے اشرف کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنی تصاویر شیئرکرکے کیسے اپنی جانب توجہ مبذول کروائی ہے اور اس کی وجہ یہ سیریل ہی تھی، انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرونی ڈراموں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے ان لڑکوں کو سامنے آنے کا حوصلہ ملہ،انہوں نے کہاکہ ہمیں صرف اچھائی دیکھنی چاہیے۔  اداکار یاسر حسین نے ترکی ڈرامہ ارطغرل میں کام کرنے والے اداکاروں کو کچرا قرار دے دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ترک اداکاروں کی شکل و صورت والے دو پاکستانیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کو کوئی پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔ معروف انگریز جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ انوشے نے کہا کہ یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ کوئی کچرا نہیں ہوتا اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *